سورة الزمر - آیت 34
لَهُم مَّا يَشَاءُونَ عِندَ رَبِّهِمْ ۚ ذَٰلِكَ جَزَاءُ الْمُحْسِنِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
انہیں اپنے رب کے ہاں ہر وہ چیز ملے گی جس کی وہ خواہش کریں گے یہ نیکوکار لوگوں کی جزا ہے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ لَهُمْ مَّا يَشَآءُوْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ: چونکہ وہ دنیا میں وہ کام کر تے رہے جو ان کا رب چاہتا تھا، اس لیے اس کے بدلے میں رب تعالیٰ کے ہاں انھیں وہ کچھ ملے گا جو وہ چاہیں گے، فرمایا : ﴿ هَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُ ﴾ [ الرحمٰن : ۶۰ ] ’’نیکی کا بدلا نیکی کے سوا کیا ہے۔‘‘ 2۔ ذٰلِكَ جَزٰٓؤُا الْمُحْسِنِيْنَ: یہاں کچھ عبارت محذوف ہے : ’’لِأَنَّهُمْ كَانُوْا مُحْسِنِيْنَ‘‘ کیونکہ وہ نیکی کرنے والے تھے اور نیکی کرنے والوں کی یہی جزا ہے۔ ’’احسان‘‘ کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ بقرہ (۵۸)، یوسف (۳۶) اور قصص (۱۴ اور ۷۷)۔