سورة الزمر - آیت 28
قُرْآنًا عَرَبِيًّا غَيْرَ ذِي عِوَجٍ لَّعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جوعربی زبان میں ہے اور اس میں کسی قسم کی پیچیدگی نہیں ہے تاکہ یہ لوگ برے انجام سے بچیں
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
قُرْاٰنًا عَرَبِيًّا غَيْرَ ذِيْ عِوَجٍ ....: ’’ قُرْاٰنًا عَرَبِيًّا ‘‘ کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ یوسف (۲) ’’ غَيْرَ ذِيْ عِوَجٍ ‘‘ میں تنوین کی وجہ سے نفی عام ہو گئی ہے، یعنی اس میں کسی قسم کی کوئی کجی نہیں۔ یہ مفہوم ’’غَيْرَ مُعَوَّجٍ‘‘ (جو کجی والا نہیں) سے حاصل نہیں ہو سکتا تھا۔ تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ کہف کی آیت (۱) یہ دونوں آیات اگلی آیت میں آنے والی مثال کے لیے تمہید کے طور پر بیان ہوئی ہیں۔