سورة ص - آیت 38

وَآخَرِينَ مُقَرَّنِينَ فِي الْأَصْفَادِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور دوسرے شیاطین کو جوزنجیروں میں جکڑے رہتے تھے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ اٰخَرِيْنَ مُقَرَّنِيْنَ فِي الْاَصْفَادِ: ’’ الْاَصْفَادِ ‘‘ ’’صَفَدٌ‘‘ (صاد اور فاء کے فتحہ کے ساتھ) کی جمع ہے، وہ زنجیر یا طوق جس سے کسی کو باندھا جائے۔ یعنی ان میں سے جو سرکشی یا شرارت کرتے انھیں ایک دوسرے کے ساتھ جکڑ کر قید کر دیا جاتا۔ ان چاروں آیات کی مفصل تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ انبیاء (۸۱، ۸۲)، سبا (۱۲، ۱۳) اور سورۂ نمل (۱۵ تا ۴۴) کی تفسیر۔