سورة فاطر - آیت 26
ثُمَّ أَخَذْتُ الَّذِينَ كَفَرُوا ۖ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر ہم نے ان لوگوں کو جوکفر کے مرتکب ہوئے تھے پکڑ لیا سودیکھ لو کہ میرے انکار کا نتیجہ کیسا نکلا؟
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
ثُمَّ اَخَذْتُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا ....: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دینے کے بعد آپ کی نافرمانی کرنے والوں اور ایمان نہ لانے والوں کو دھمکی اور ڈانٹ کے لیے فرمایا کہ پھر ان رسولوں پر ایمان نہ لانے والوں کو میں نے پکڑ لیا، تو میرا عذاب کیسا تھا؟ اسی طرح اگر یہ لوگ آپ پر ایمان نہ لائے تو میرا عذاب ان سے بھی کچھ دور نہیں۔