سورة فاطر - آیت 20

وَلَا الظُّلُمَاتُ وَلَا النُّورُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور نہ تاریکیاں اور روشنی یکساں ہیں

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ لَا الظُّلُمٰتُ وَ لَا النُّوْرُ : یہ کفر و ایمان کی مثال ہے کہ کفر نام ہے اندھیروں کا اور ایمان نور ہے۔ باطل اور کفر کی صورتیں اور اس کی راہیں بے شمار ہیں، اس لیے اس کے لیے جمع کا لفظ ’’ الظُّلُمٰتُ ‘‘ استعمال فرمایا، جب کہ حق ایک ہے اور ایمان کا راستہ بھی ایک ہی ہے، اس لیے اس کے لیے لفظ ’’ النُّوْرُ ‘‘ واحد استعمال فرمایا۔ حرف نفی ’’ لَا ‘‘ دو بار تاکید کے لیے استعمال فرمایا ہے۔