سورة آل عمران - آیت 60

الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ فَلَا تَكُن مِّنَ الْمُمْتَرِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

حق وہی ہے جو تمہارے رب کی طرف سے آیا ہے، لہذا شک کرنے والوں میں شامل نہ ہوجانا۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ....: یعنی عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں تمہارے سامنے جو حق بیان ہوا ہے یہ تیرے رب کی طرف سے ہے۔ ’’ اَلْحَقُّ ‘‘ میں الف لام عہد کا ہے جس کا اشارہ گزشتہ بیان کی طرف ہے، اس لیے ترجمہ ’’یہ حق تیرے رب کی طرف سے ہے‘‘ کیا گیا ہے۔ اور اس میں شک و شبہ کی ہر گز گنجائش نہیں ہے۔ (ابن کثیر) یہ خطاب بظاہر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے مگر مقصود تمام مسلمانوں کو تنبیہ کرنا ہے۔ (رازی)