سورة العنكبوت - آیت 54
يَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيطَةٌ بِالْكَافِرِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یہ لوگ آپ سے عذاب جلدی لانے کا مطالبہ کرتے ہیں اور بلاشبہ جہنم ان کافروں کوہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
يَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالْعَذَابِ وَ اِنَّ جَهَنَّمَ....: تعجب کے لیے دوبارہ فرمایا، یہ لوگ آپ سے جلدی عذاب کا مطالبہ کرتے ہیں، حالانکہ جہنم تو ان کافروں کو گھیرے ہوئے ہے، کیونکہ ’’كُلُّ آتٍ قَرِيْبٌ‘‘ ’’آنے والی ہر چیز قریب ہے۔‘‘ یقین جانو! یہ لوگ اپنے کفر کی وجہ سے اس کے گھیرے میں آچکے ہیں۔