سورة الشعراء - آیت 131

فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پس اللہ سے ڈر جاؤ اور میری اطاعت میں آجاؤ

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِيْعُوْنِ : یہ دعوت کا خلاصہ ہے جو تقریر کے شروع میں بیان فرمایا، تاکید کے لیے اسے پھر بیان فرمایا ہے کہ اللہ سے ڈر کر اس اکیلے کی عبادت کرو اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔