سورة الشعراء - آیت 88

يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ آخری روز عدالت جبکہ نہ تو مال ودولت کام دیں گے نہ اہل وعیال کام آئیں گے (کوئی مادی شے مفید نہ ہوگی)

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

يَوْمَ لَا يَنْفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُوْنَ: جس دن آدمی کو اللہ کے عذاب سے کوئی مال نہیں بچا سکے گا، خواہ زمین بھرنے کے برابر سونا ہو (آل عمران : ۹۱) اور صرف بیٹے ہی نہیں، زمین کے تمام لوگ بطور فدیہ پیش کیے جائیں تو وہ بھی کام نہ آئیں گے۔ (معارج : ۱۱ تا ۱۴)