سورة المؤمنون - آیت 54

فَذَرْهُمْ فِي غَمْرَتِهِمْ حَتَّىٰ حِينٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پس (اے پیغمبر) ان منکروں کو ان کی غفلت و سرشاری میں پڑا رہنے دے، ایک مقررہ وقت تک (یہ اسی حالت میں رہیں گے پھر حقیقت حال کا فیصلہ ہوجائے گا جیسا کہ ہمیشہ ہوتا رہا ہے )

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَذَرْهُمْ فِيْ غَمْرَتِهِمْ حَتّٰى حِيْنٍ: یعنی ایسے متعصب اور ہٹ دھرم لوگ جو راہِ راست کی طرف آنا پسند ہی نہیں کرتے اور اپنے حال ہی پر خوش ہیں، انھیں ان کے حال ہی پر رہنے دیجیے، ایک وقت آنے والا ہے جب انھیں سب حقیقت پوری طرح معلوم ہو جائے گی۔