سورة الأنبياء - آیت 53
قَالُوا وَجَدْنَا آبَاءَنَا لَهَا عَابِدِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تو انہوں نے جواب دیا تھا ہم نے اپنے باپ دادوں کو دیکھا انہی کو پوجا کرتے تھے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
قَالُوْا وَجَدْنَا اٰبَآءَنَا....: ابراہیم علیہ السلام کے والد اور ان کی قوم کے پاس بتوں کی عبادت کی کوئی عقلی یا نقلی دلیل نہ تھی، اس لیے انھوں نے تقلید کا سہارا لیا اور کہا کہ ہم نے اپنے باپ داد اکو ان کی عبادت کرنے والے پایا ہے، حالانکہ باپ دادا سیدھے راستے پر ہوں تو بے شک ان کے پیچھے چلو، لیکن اگر وہ غلط راستے پر ہوں تو غلط راستے پر چلتے جانا کہاں کی دانش مندی ہے؟