سورة النحل - آیت 29

فَادْخُلُوا أَبْوَابَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا ۖ فَلَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پس اب تمہارے لیے یہی ہے کہ جہنم کے دروزوں میں (گروہ گروہ ہوکر) داخل ہوجاؤ، تمہیں ہمیشہ کے لیے اسی میں رہنا ہے، تو دیکھو (حق کے مقابلہ میں) گھمنڈ کرنے والوں کا کیا ہی برا ٹھکانا ہوا۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَادْخُلُوْا اَبْوَابَ جَهَنَّمَ : جہنم کے دروازوں کی تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ حجر (۴۴)۔