سورة الاعراف - آیت 121
قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
انہوں نے کہا، ہم اس پر ایمان لائے جو تمام جہان کا پروردگار ہے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ....: ’’ہم رب العالمین پر ایمان لے آئے‘‘ کے ساتھ ﴿ رَبِّ مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ ﴾ (جو موسیٰ اور ہارون کا رب ہے) اس لیے کہا کہ کسی کو یہ گمان نہ گزرے کہ انھوں نے فرعون کو رب العالمین سمجھتے ہوئے سجدہ کیا ہے۔ اس طرح فرعون اور اس کے مشیروں کے لیے کسی طرح ممکن نہ رہا کہ لوگوں کو موسیٰ علیہ السلام کے محض ایک جادوگر ہونے کا یقین دلا سکیں۔