سورة الاعراف - آیت 41
لَهُم مِّن جَهَنَّمَ مِهَادٌ وَمِن فَوْقِهِمْ غَوَاشٍ ۚ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ان کے نیچے آگ کا بچھونا ہوگا اور اوپر آگ کی چادر، ہم ظلم کرنے والوں کو ان کے ظلم کا ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
لَهُمْ مِّنْ جَهَنَّمَ مِهَادٌ ....: ’’ غَوَاشٍ ‘‘یہ’’ غَاشِيَةٌ ‘‘کی جمع ہے، ڈھانپنے والے، یعنی نیچے اور اوپر آگ ہو گی۔ دیکھیے سورۂ عنکبوت (۵۴،۵۵) ’’ الظّٰلِمِيْنَ ‘‘سے مراد یہاں مشرک ہیں، کیونکہ آیات کو جھٹلانا اور ان سے تکبر کرنا مسلمان کا کام نہیں۔