سورة الاعراف - آیت 1

لمص

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

الف لام میم صاد

تفسیر تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

(1) ان حروف کے ذریعے اس طرف اشارہ ہے کہ یہ قران کریم انہی جیسے حروف سے مرکب ہے، لیکن تم لوگ اس جیسا کلام لانے سے عاجز ہو، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ یہ اللہ کا کلام ہے جو اس نے بذریعہ وحی اپنے رسول پر نازل کیا ہے، اس لیے اے انسانوں ! تم لوگ اس پر ایمان لے آؤ۔