سورة الانعام - آیت 126
وَهَٰذَا صِرَاطُ رَبِّكَ مُسْتَقِيمًا ۗ قَدْ فَصَّلْنَا الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَذَّكَّرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور یہ (اسلام) تمہارے پروردگار کا (بتایا ہوا) سیدھا سیدھا راستہ ہے۔ جو لوگ نصیحت قبول کرتے ہیں، ان کے لیے ہم نے (اس راستے کی) نشانیاں کھول کھول کر بیان کردی ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(125) یہاں اشارہ دین اسلام، قرآن کریم اور توحید و ایمان کی طرف ہے، اللہ تعالیٰ نے گم گشتہ راہ لوگوں کا حال اور ان کا طور طریقہ بیان کرنے کے بعد دین اسلام اور راہ حق کی فضیلت بیان کی ہے۔