سورة الانعام - آیت 111

وَلَوْ أَنَّنَا نَزَّلْنَا إِلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةَ وَكَلَّمَهُمُ الْمَوْتَىٰ وَحَشَرْنَا عَلَيْهِمْ كُلَّ شَيْءٍ قُبُلًا مَّا كَانُوا لِيُؤْمِنُوا إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ يَجْهَلُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور اگر بالفرض ہم ان کے پاس فرشتے بھیج دیتے، اور مردے ان سے باتیں کرنے لگتے، اور (ان کی مانگی ہوئی) ہر چیز ہم کھلی آنکھوں ان کے سامنے لاکر کے رکھ دیتے (٤٩) تب بھی یہ ایمان لانے والے نہیں تھے، الا یہ کہ اللہ ہی چاہتا (کہ انہیں زبردستی ایمان پر مجبور کردے تو بات دوسری تھی، مگر ایسا ایمان نہ مطلوب ہے نہ معتبر) لیکن ان میں سے اکثر لوگ جہالت کی باتیں کرتے ہیں۔ (٥٠)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(108) مشرکین مکہ قسمیں کھاکھا کر کہتے تھے کہ اب جو ہم نے نشانی مانگی ہے اگر آگئی تو ایمان لے آئیں گے، اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے ان کی بہت ہی شدت کے ساتھ تکذیب کی ہے کہ یہ لوگ ایک نشانی کی بات کرتے ہیں، اگر ہم ان کے پاس فرشتے بھی بھیج دیں جیسا کہ وہ اس سے پہلے مطالبہ کرچکے ہیں کہİ لَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا الْمَلَائِكَةُ Ĭ (الفرقان :21)، اور قبروں سے مردے اٹھ کر ان سے بات بھی کرنے لگیں، جیسا کہ وہ اس سے پہلے سوال کرچکے ہیں کہİ فَأْتُوا بِآبَائِنَا إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ Ĭ (الدخان :36) ان کے سامنے دنیا کے تمام حیوانات، نبا تات اور جمادات کو بطور نشانی جمع کردیں تو بھی یہ لوگ اپنے تمرد اور سر کشی کی وجہ سے ایمان نہیں لائیں گےہاں اگر اللہ چاہے گا تو ایمان لے آئیں، لیکن اکثر لوگ نادان ہیں، جانتے نہیں کہ ایمان کی دولت اللہ کی مشیت سے ملتی ہے، خلاف عادت نشانیوں کے ظہور سے نہیں، علا مہ قاشانی نے لکھا ہے کہ ایسے ایمان کا اللہ کے نزدیک اعتبار بھی نہیں جو عادات کے خلاف نشانیوں کو دیکھ کر لا یا جائے ،