سورة الانعام - آیت 87

وَمِنْ آبَائِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ وَإِخْوَانِهِمْ ۖ وَاجْتَبَيْنَاهُمْ وَهَدَيْنَاهُمْ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ان کے باپ دادوں، ان کی اولادوں اور ان کے بھائیوں میں سے بھی بہت سے لوگوں کو۔ ہم نے ان سب کو منتخب کر کے راہ راست تک پہنچا دیا تھا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(80) اللہ تعالیٰ نے ان انبیاء کرام کو نبوت سے سرفراز کیا، اور ان کے آباء واخوان اور ان کی اولاد میں سے بہت سی جماعتوں کو چن لیا، اور انہیں دین خالص کی ہدایت دی، اور اچھے اخلاق واعمال کی تو فیق بخشی، اور چونکہ یہ سبھی ذریت ابراہیم میں سے تھے اس لیے یہ سارے خصائص و فضائل ابرا ہیم کے لیے باعث عزوافتخار بنے، اور ان کے درجات دنیا و آخرت میں بلند سے بلند تر ہوتے گئے۔