سورة الانعام - آیت 72

وَأَنْ أَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَاتَّقُوهُ ۚ وَهُوَ الَّذِي إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور یہ (حکم دیا گیا ہے) کہ : نماز قائم کرو، اور اس (کی نافرمانی) سے ڈرتے رہو، اور وہی ہے جس کی طرف تم سب کو اکٹھا کر کے لے جایا جائے گا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(67) اس کا تعلق گذشتہ آیت سے ہے، یعنی آپ کہہ دیجئے کہ جو دین اللہ نے اپنے رسولوں کے ساتھ بھیجا ہے وہی صحیح دین ہے، اور ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ رب العالمین کے سامنے سر تسلیم خم کریں، اور نماز قائم کریں اور اللہ سے ڈرتے رہیں، اور اس یقین کے ساتھ زندگی گذاریں کہ قیامت کے دن سب کو اسی کے سامنے جمع ہونا ہے۔