سورة الانعام - آیت 66
وَكَذَّبَ بِهِ قَوْمُكَ وَهُوَ الْحَقُّ ۚ قُل لَّسْتُ عَلَيْكُم بِوَكِيلٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور (اے پیغبر) تمہاری قوم نے اس (قرآن) کو جھٹلایا ہے، حالانکہ وہ بالکل حق ہے۔ تم کہہ دو کہ : مجھ کو تمہاری ذمہ داری نہیں سونپی گئی (٢٤)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(61)مشرکین مکہ کا احوال واقعی بیان کیا جا رہا ہے، اور نبی کریم İﷺĬ کو کہا جا رہا ہے کہ آپ کی قوم نے قرآن کو جھٹلا دیا ، حالانکہ وہ برحق ہے اور اس میں بیان شدہ ہر بات سچی ہے، آپ ان سے کہ دیجئے کہ میں تمہارا ذمہ دار نہیں ہوں کہ تم ضرور ہی قرآن پر ایمان لے آؤ، میرا کام تو صرف اللہ کا پیغام پہنچا دینا ہے۔