سورة الانعام - آیت 26

وَهُمْ يَنْهَوْنَ عَنْهُ وَيَنْأَوْنَ عَنْهُ ۖ وَإِن يُهْلِكُونَ إِلَّا أَنفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور یہ دوسروں کو بھی اس (قرآن) سے روکتے ہیں، اور خود بھیا س سے دور رہتے ہیں۔ اور (اس طرح) وہ اپنی جانوں کے سوا کسی اور کو ہلاکت میں نہیں ڈال رہے، لیکن ان کو احساس نہیں ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(29) مشرکین مکہ قرآن کریم کی صرف تکذیب پر ہی اکتفا نہیں کرتے ہیں بلکہ لوگوں کو اس کے پڑھنے اور سننے سے بھی روکتے ہیں کہ کہیں اس سے متاثر نہ ہوجائیں اور خود بھی غایت درجہ کی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے اس سے دور رہتے ہیں اور اس سے نبی کریم (ﷺ) اور مسلمانوں کو کچھ نقصان نہیں پہنچاسکیں گے اس لیے کہ اللہ اپنے نور کو مکمل اور اپنے دین کو غالب کر کے رہے گا جسا کہ اس کا وعدہ ہے، یہ لوگ خود اپنے آپ کو ہلاکت کے دہانے پر لے جارہے ہیں۔ لیکن انہیں اس کا احساس نہیں ہورہا ہے