سورة الانعام - آیت 17
وَإِن يَمْسَسْكَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ ۖ وَإِن يَمْسَسْكَ بِخَيْرٍ فَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اگر اللہ تمہیں کوئی تکلیف پہنچائے تو خود اس کے سوا اسے دور کرنے والا کوئی نہیں، اور اگر وہ تمہیں کوئی بھلائی پہنچائے تو وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہی ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(20) یہ ایک دوسری دلیل ہے کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اس لیے کہ نفع اور نقصان کا مالک صرف وہی ہے، وہ اپنی مخلوقات میں جس طرح چاہتا ہے تصرف کرتا ہے نہ کوئی اس کے فیصلہ کو چیلنج کرسکتا ہے اور نہ ہی کوئی اسے روک سکتا ہے صحیح بخاری میں ہے کہ نبی کریم (ﷺ) کہا کرتے تھے۔ اے اللہ ! تو جسے دے اسے کوئی منع نہیں کرسکتا اور تو جسے منع کردے اسے کوئی نہیں دے سکتا، اور کسی صاحب حثیت کو اس کی حیثیت تیرے مقابلہ میں نفع نہیں پہنچا سکتی