سورة المآئدہ - آیت 102

قَدْ سَأَلَهَا قَوْمٌ مِّن قَبْلِكُمْ ثُمَّ أَصْبَحُوا بِهَا كَافِرِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تم سے پہلے ایک قوم نے اس قسم کے سوالات کیے تھے، پھر ان (کے جو جوابات دیے گئے ان) سے منکر ہوگئے۔ (٧٠)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(127) گذشتہ امتوں نے اپنے رسولوں سے غیر ضروری اور اذیت پہنچانے والے سوالات کیے اور جب ان سوالات کی وجہ سے ان پر احکام وفرائض عائد کیے گئے تو انہوں نے انہیں بجالانے سے انکار کردیا اور کفر کے مرتکب ہوئے۔