سورة المآئدہ - آیت 47
وَلْيَحْكُمْ أَهْلُ الْإِنجِيلِ بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فِيهِ ۚ وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور انجیل والوں کو چاہئے کہ اللہ نے اس میں جو کچھ نازل کیا ہے اس کے مطابق فیصلہ کریں، اور جو لوگ اللہ کے نازل کیے ہوئے حکم کے مطابق فیصلہ نہ کریں، وہ لوگ فاسق ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
69۔ اہل انجیل کو یہ حکم نبی کریم (ﷺ) کی بعثت سے پہلے دیا گیا تھا، آپ (ﷺ) کی بعثت کے بعد یہ حکم منسوخ ہوگیا اور تمام بنی نوع انسان کو صرف رسول اللہ (ﷺ) پر ایمان لانے، اور قرآن کریم کو فیصل قرار دینے کا حکم دیا گیا۔ اس آیت میں اللہ کے حکم کے مطابق فیصلہ نہ کرنے والوں کو فاسق کہا گیا ہے، یعنی ایسے لوگ اپنے رب کی اطاعت اور حق کی راہ چھوڑ کر باطل کی طرف مائل ہونے والے ہیں