سورة الفلق - آیت 4
وَمِن شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور گرہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(4)اور میں ان جادوگر عورتوں سے پناہ مانگتا ہوں جو دھاگے پر جادو پڑھ کر پھونکتی ہیں، اور ان میں گر ہیں ڈالتی ہیں، نسائی اور ابن مردویہ نے ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے کہ نبی کریم (ﷺ) نے فرمایا :” جس نے گرہ ڈال کر اس میں پھونکا، اس نے جادو کیا اور جس نے جادو کیا اس نے شرک کیا اور جس نے کسی چیز سے (اللہ کے سوا) اپنا تعلق جوڑا، اسے اسی چیز کے سپرد کردیا گیا“