سورة النصر - آیت 1
إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جب کہ خدا کی نصرت آپہنچی اور حق وصداقت کو فتح ہوئی (١)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(1)اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کو مخاطب کر کے فرمایا : اے میرے نبی ! اب جبکہ آپ اپنے دشمنوں کے خلاف ہر معرکے میں غالب آ نے لگے ہیں اور مکہ کو فتح کرلیا ہے اور وہ دارالکفر سے دارالاسلام بن گیا ہے۔