سورة النصر - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان اور نہایت رحم والا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سورۃ النصرمدنی ہے، اس میں تین آیتیں اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ النصر نام : پہلی آیت میں لفظ ” نصر“ آیا ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے، اس کا دوسرا نام سورۃ التودیع بھی ہے۔ زمانہ نزول : یہ سورت سب کے نزدیک مدنی ہے، ابن مردویہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ یہ سورت مدینہ میں نازل ہوء تھی اور ابن شیبہ بزار ابو یعلی اور بیہقی وغیرہ نے ابن عمر (رض) سے روایت کی ہے کہ یہ سورت حجتہ الوداع میں، وسط ایام تشریق میں منی میں نازل ہوئی تو آپ نے سمجھ لیا کہ اب دنیا سے رخصت ہونے کا وقت قریب آگیا ہے۔