سورة قریش - آیت 3

فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَٰذَا الْبَيْتِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ان کو چاہیے کہ اس خانہ خدا (کعبہ) کے مالک کے عبادت کریں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(3)اسی لئے آیت(3) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر ان پر اللہ کے انعامات کا شمار نہیں کیا جاسکتا اور ان میں سے ہر نعمت ان سے شکر کا تقاضا کرتی ہے، لیکن سردی اور گرمی کے زمانے میں شام و یمن کی طرف ان کا سفر کرنا تو اتنی بڑی نعمت ہے کہ اسے یاد کر کے انہیں ضرور ہی رب کعبہ کی عبادت کرنی چاہئے۔