سورة الفیل - آیت 4
تَرْمِيهِم بِحِجَارَةٍ مِّن سِجِّيلٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جنہوں نے انہیں سخت بربادی میں مبتلا کردیا جوان کے لیے لکھ دی گئی تھی
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(4)اہل مکہ نے (جو پہاڑوں کی چوٹیوں پر چڑھ گئے تھے) انہیں اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ابرہہ کی فوج کے اوپر آئے اور اپنی چونچوں اور پنجوں میں موجود کنکریوں کو ان پر برسانے لگے۔