سورة الفیل - آیت 2
أَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِي تَضْلِيلٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
خدا نے ان کے تمام داؤ غلط نہیں کردیے؟
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(2)اللہ تعالیٰ نے اہل قریش پر احسان جتاتے ہوئے نبی کریم (ﷺ) سے فرمایا : کیا آپ نے اللہ کی قدرت، اس کی عظمت شان، بندوں پر اس کی رحمت، اور اس کی توحید اور اس کے رسول کی صداقت کے دلائل کا اصحاب فیل کے واقعے میں نظارہ نہیں کیا، کہ اس نے خانہ کعبہ کے خلاف اصحاب فیل کی سازش کو کس طرح ناکام بنا دیا۔