سورة الهمزة - آیت 9

فِي عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس حال میں کہ وہ بڑے بڑے ستونوں میں جکڑے ہوئے ہوں گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(9)انہیں لوہے کے طویل کھمبوں کے ساتھ باندھ دیا جائے گا، بعض نے لکھا ہے کہ بند دروازوں کو ہمیشہ کے لئے بند رکھنے کے لئے باہر سے ان پر لمبے لمبے ستون ٹھوک دیئے جائیں، تاکہ اس سے کبھی نہ نکلیں، نعوذ باللہ من ذلک، ونسئالہ العفو و العافیۃ۔