سورة التکاثر - آیت 7

ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ الْيَقِينِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھر (سن لوکہ) تم اس کو بالکل یقین کے ساتھ دیکھ لوگے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(7)آگے فرمایا : تمہارا جھنم کو دیکھنا ایسی یقینی بات ہے جس میں ذرا بھی شک کی گنجائش نہیں ہے، اسے سامنے لایا جائے گا اور تمام اہل موقف اسے دیکھیں گے جیسا کہ سورۃ الکہف آیت (53) میں آیا ہے : ﴿ وَرَأَى الْمُجْرِمُونَ النَّارَ فَظَنُّوا أَنَّهُم مُّوَاقِعُوهَا وَلَمْ يَجِدُوا عَنْهَا مَصْرِفًا Ĭ ” اور گناہ گار جہنم کو دیکھ کر سمجھ لیں گے کہ وہ اسی میں جھونکے جانے والے ہیں اور اس سے بچنے کی جگہ نہ پائیں گے۔ “