سورة التکاثر - آیت 5
كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْيَقِينِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ہرگز نہیں اگر تم یقینی طور پر جان لیتے (توکبھی غفلت میں نہ پڑتے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(5)اللہ تعالیٰ نے دنیا پرستوں کو مزید دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ موت کے بعد جن حالات کا تم سامنا کرنے والے ہو، اگر اس کا یقینی علم تمہارے دلوں کو چھو لیتا تو تم دنیا کے حرص و ہوس میں نہ پڑتے، بلکہ زہد و تقویٰ اور عمل صالح والی زندگی کو اپنا لیتے تمہاری یہ دنیا طلبی بعث بعد الموت اور آخرت پر عدم ایمان کا نتیجہ ہے۔