سورة القارعة - آیت 4
يَوْمَ يَكُونُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوثِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جس دن لوگ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح پراگندہ ہوں گے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(4)اس دن لوگ کیڑوں اور ٹڈیوں کی مانند پریشان اور مضطرب ہوں گے۔ ” فراش“ ان کیڑوں کو کہتے ہیں جو رات کے وقت شمع اور چراغ کی روشنی کے گرد اڑتے اور گرتے رہتے ہیں، اسی طرح قیامت کے دن لوگ پریشان اور مضطرب ہوں گے، شدت از دحام اور پریشانی کے سبب ایک دوسرے پر گریں گے، جیسا کہ وہ اپنی عقل کھو چکے ہوں، اور ان پر جنونی کیفیت طاری ہو۔