سورة العاديات - آیت 10

وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جو کچھ سینوں میں مخفی ہے وہ سب آشکار کردیا جائے گا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(10)اور انسانوں کے سینوں میں جو بھی خیر و شرچھپا ہوگا وہ تمام باہر کردیئے جائیں گے کوئی چیز چھپی نہیں رہے گی۔