سورة الزلزلة - آیت 7

فَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھر جس نے ذرہ برابر بھی نیکی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(7) انسان اس دنیا میں جو عمل بھی کرتا ہے اس کے نامہ اعمال میں لکھ دیا جاتا ہے اس کا کوئی عمل بھی ضائع نہیں ہوتا اور وہ اسے قیامت کے دن اپنے سامنے پائے گا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو شخص دنیا میں ایک چھوٹی چیونٹی کے برابر بھی کوئی اچھا کام کئے ہوگا، اس کا ثواب اسے آخرت میں ضرور ملے گا۔