سورة البينة - آیت 6
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ أُولَٰئِكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِيَّةِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اہل کتاب اور مشرکین میں سے جو لوگ کافر ہیں وہ یقینا جہنم میں جائیں گے اور ہمیشہ اس میں رہیں گے یہ لوگ بدترین خلائق ہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(6)جو اہل کتاب اور مشرکین نبی کریم (ﷺ) اور قرآن کریم پر ایمان نہیں لائے، ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے اپنا فیصلہ صادر فرمایا کہ وہ لوگ اللہ کی بدترین مخلوق ہیں، بندروں اور سوروں سے بھی بدترین ہیں اور ان کا ٹھکانا جہنم ہوگا جس میں وہ لوگ ہمیشہ جلتے رہیں گے۔