سورة الليل - آیت 14

فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پس میں نے تمہیں دہکتی آگ سے آگاہ کردیا ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(14)اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ لوگو ! میں تمہیں جہنم کی اس آگ سے ڈرائے دے رہا ہوں جو ہمیشہ بھڑکتی رہے گی، کبھی سرد نہیں پڑے گی ۔