سورة الليل - آیت 6
وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَىٰ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور بھلی بات کی تصدیق کی
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(6)اور اس بات پر یقین رکھا کہ اللہ تعالیٰ اس کی راہ میں مال خرچ کرنے والے کو اس کا عوض اور بدلہ دنیا میں بھی دیتا ہے، جیسا کہ امام بخاری وغیرہ نے روایت کی ہے کہ ہر روز دو فرشتے آسمان سے اترتے ہیں، ان میں سے ایک کہتا ہے : اے اللہ ! تو اپنی راہ میں خرچ کرنے والے کو اس کا عوض اور بدلہ دے دے اور دوسرا کہتا ہے : اے اللہ ! تو اپنی راہ میں خرچ کرنے والے کا مال ضائع کر دے۔