سورة الليل - آیت 5
فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَاتَّقَىٰ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر جس نے (اللہ کی راہ میں) دیا اور تقوی کی راہ اختیار کی
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(5)مومن و کافر، صالح و طالح اور نیک و بد کے انجام میں جو فرق ہے اور جسے اوپر بیان کیا گیا ہے اسی کی مزید تشریح کے طور پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے جس نے مال پر عائد کردہ حقوق کو ادا کیا، زکاۃ ادا کی، اللہ کی راہ میں صدقہ کیا اور دیگر خیر کے کاموں میں سے خرچ کیا اور تقویٰ کی راہ اختیار کی، اللہ پر ایمان لایا، اس کی بندگی کی، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بنایا، محرمات و معاصی سے بچتا رہا۔