سورة الليل - آیت 3
وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور دراصل اس خالق کی قسم، جس نے تخلیق عالم کے لیے نر اور مادہ کا وسیلہ پیدا کیا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(3) ﴿وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰ Ĭ میں باری تعالیٰ نے اپنی ذات کی قسم اس حیثیت میں کھائی ہے کہ اس نے مرد و زن اور دیگر تمام مذکر و مؤنث کو پیدا کیا ہے اور اس قسم کی عظمت کا سبب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان تمام حیوانات کو مذکر و مؤنث بنایا جنہیں دنیا میں باقی رکھنا چاہا، اور ہر دو کے اندر شہوت ودیعت کی اور انہیں اتصال و مباشرت کا فطری طریقہ سکھایا، تاکہ ان حیوانات کی نسلیں رہتی دنیا تک باقی رہیں ہر حیوان میں مذکر و مونث پیدا کرنا اور اس نسل کی بقاء کے لئے مذکور بالاتدبیر کرنا یقیناً باری تعالیٰ کی عظمت اور اس کی قدرت کاملہ پر دلالت کرتی ہیں۔ اور اس اللہ کی قسم جس نے تمام مذکر و مؤنث کو پیدا کیا ہے۔