سورة الليل - آیت 2

وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور روز روشن کی قسم جب کہ آفتاب کی تجلی تمام کائنات کو روشن کردیتی ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(2)اور دن کی قسم جب وہ پورے طور پر ظاہر ہوجاتا ہے اور اس کی روشنی سارے عالم کو منور کردیتی ہے۔