سورة الشمس - آیت 10

وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّاهَا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور نامراد انسان وہ ہے جس نے اسے ضائع کردیا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(10)اور خائب و خاسر وہ ہوگا جو اپنے نفس کو گناہوں کے بوجھ تلے دبا دے گا، چھپا دے گا اور حصول رضائے الٰہی کیلئے اسے اوپر اٹھنے نہیں دے گا۔