سورة البلد - آیت 19

وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا هُمْ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

مگر جن لوگوں نے ہماری نشانیوں کو ہماری تعلیمات کو ہمارے احکام کو اور ہماری بھیجی ہوئی ہدایت کو قول سے اور عمل سے جھٹلایا تو وہ لوگ، اصحاب المشئمہ، ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(19) اور جو لوگ اللہ کی آیتوں کا انکار کریں گے نہ ایمان لائیں گے، اور نہ عمل صالح کریں گے اور جذبہ رحمت سے محروم ہونے کے باعث نہ اللہ کے بندوں پر رحم کریں گے وہ بدبختوں میں سے ہوں گے۔