سورة الفجر - آیت 22
وَجَاءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور آپ کاپروردگار جلوہ فرما ہوگا اور فرشتے قطاردرقطار کھڑے ہوں گے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(22)اور رب العالمین اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کرنے کے لئے سامنے آجائے گا اور ظہور قیامت میں ادنیٰ سا بھی شبہ باقی نہیں رہے گا اور آسمانوں پر موجود تمام فرشتے اپنے رب کے سامنے نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ قطار در قطار کھڑے ہوجائیں گے،