سورة الفجر - آیت 10

وَفِرْعَوْنَ ذِي الْأَوْتَادِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور فرعون جو اپنی شان وشوکت خسروی کے لیے خیمہ وخرگاہ رکھتا تھا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(10)اللہ نے فرمایا : اور میرے نبی ! آپ نے فرعون کا حال نہیں دیکھا جس نے سر زمین میں سرکشی کی اور اللہ کے بندوں کو قتل کیا اور انہیں نوع بہ نوع عذاب سے دوچار کیا جو شخص اس کی نافرمانی کرتا اور اسے وہ قتل کرنا چاہتا اس کے دونوں ہاتھوں اور دونوں پاؤں میں لوہے کی کھونٹیاں ٹھونک دیتا تھا۔