سورة الفجر - آیت 5
هَلْ فِي ذَٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِي حِجْرٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ان چیزوں میں صاحب عقل کے لیے بڑی شہادت ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(5)اس آیت کریمہ میں باری تعالیٰ نے مذکورہ بالا قسموں کی عظمت کا احساس دلا یا ہے اور کہا ہے کہ جو بھی صاحب عقل آدمی ہوگا وہ جان لے گا کہ یہ عظیم قسم ہے اور جس بعث بعد الموت کی یقین دہانی کے لئے یہ قسم کھائی گئی ہے، اس کی آمد میں شبہ کی کوئی گنجائش نہیں۔