سورة الغاشية - آیت 5
تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
کھولتے ہوئے چشمے کا پانی انہیں پینے کے لیے دیا جائے گا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(5) اور انہیں کھولتا ہوا گرم پانی پلایا جائے گا، سورۃ الکھف آیت (29) میں آیا ہے۔ ﴿وَإِن يَسْتَغِيثُوا يُغَاثُوا بِمَاءٍ كَالْمُهْلِ يَشْوِي الْوُجُوهَ Ĭ” اگر وہ فریاد رسی چاہیں گے تو ان کی فریاد رسی ایسے پانی سے کی جائے گی جوتیل کی تلچھٹ جیسا ہوگا جو چہروں کو بھون ڈالے گا۔ “