سورة الأعلى - آیت 9

فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ الذِّكْرَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

سونصیحت کرو، اگر نصیحت کرنا نافع معلوم ہوتا ہو

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(9)اور اے میرے نبی ! آپ لوگوں کے سامنے اللہ کی شریعت اور اس کی آیتوں کو بیان کرتے رہئے ،چاہے اس سے سارے لوگ نفع اٹھائیں یا نہ اٹھائیں، آپ کا کام تو دین کی تبلیغ کرتے رہنا ہے ۔