سورة الطارق - آیت 14
وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
وہ کوئی بے معنی اور فضول بات نہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(14)مزید تاکید کے طور پر اللہ نے فرمایا کہ یہ قرآن کوئی باطل اور لغو کلام نہیں ہے جس کی کوئی غرض و غایت نہ ہو۔